ناندیڑ شاہین باغ مظاہرین کابی جے پی لیڈر کپل مشرا کی گرفتاری کامطالبہ

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی آر کےخلاف ناندیڑ میں کل جماعتی تحریک کی جانب سے شروع کئے گئے بے مدت احتجاجی دھرنے میں آج دن بھر غم و غصہ کا ماحول بنا رہا ۔دھرنے پر بیٹھے مرد و خواتین مظاہرین نے دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ۔اور فساد کے لئے ذمہ دار بی جے پی لیڈرکپل مشرا کےخلاف مقدمہ درج کرکے فوری اس کی گرفتاری کی مانگ گئی

۔اسی طرح فسادمتاثرین کی ہرممکن امداد فراہم کرنے کی مانگ کی گئی ۔کل جماعتی تحریک کے رکن سید معین نے کہا کہ دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھے ۔اس سازش کے تحت شہریت ترمیمی قانون کےخلاف دہلی کے الگ الگ مقامات پر شاہین باغ کی طرز پر ہورہے احتجاجی مظاہروں کو بند کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔

فساد یو ں پرکارروائی کرنے میں دہلی پولیس نے کوئی حرکت نہیں بلکہ انہیں مسلمانوں پر جان لیوا حملہ کرنے اور املاک کو جلانے کا پورا پورا موقع دیا گیا ۔کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں پولیس کی موجودگی میں فسادی لوگوں پر حملہ کررہے تھے اور دکانوں اور مکانوں کو آگ لگارہے تھے مذہبی مقامات کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا ۔ناندیڑ کے شاہین باغ میں فساد میں شہید ہونے والے بے گناہ مسلمانوں کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور امن و امان کی بحالی کےلئے بھی دعا کی گئی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading