ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) موضع چنچولی تعلقہ۔ لوہا کے کھیت شیوار میں 22 سالہ نوجوان نے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔قتل۔کی وجہہ رقم دینے اور وصول کرنے بتایا جارہا ہے۔
آنند داجیبا ہمبردے ساکن۔ پٹوڈا نائگاؤں کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق، داداراؤ آنند ہمبرڈے (28) کو دنیش وینکٹاراو شندے (22) نے یکم اپریل 2025 کو سہ پہر تقریباً 3 بجے کسی تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس کی وجوہات منی ایکسچینج اور موبائل فون ہیں۔ عثمان نگر پولیس نے اس شکایت پر مقدمہ نمبر 55/2025 درج کیا ہے۔
اس جرم کی تفتیش پولیس سب انسپکٹر گجانن گڈیکر اور پولیس مقدّمہ درج کرنے والے نامدیو ریجیواڑ کو سونپی گئی ہے۔ پکڑا گیا قاتل دنیش وینکٹاراؤ شندے (22) ساکن چنچولی کو عدالت لوہا نے 5 اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔