ناندیڑ:30اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) گرونانک جینتی کے ضمن میں ناندیڑ تا بیدر کے درمیان مکمل طور پر ریزرو اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ اس ٹرین میں 15 ڈبے ہیں۔ ٹرین نمبر 07505 ناندیڑ تا بیدر یہ ناندیڑ سے 7نومبر کی صبح 11.50 بجے روانہ ہوگی اور شام 6.30 بجے بیدر پہنچے گی۔
واپسی کے سفر میں اسپیشل ٹرین نمبر 07506 بیدر تا ناندیڑ ٹرین 9 نومبر کو بیدر سے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی اور رات 11.30 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔