
ناندیڑ۔(ورق تازہ نیوز۔)ناندیڑ سے آج13 مئی کو شام 4 بجے اترپردیش کے لئے ایک خصوصی شرمک ٹرین چلائی جا رہی ہے ۔ جس میں لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہ چودہ سو ساٹھ مزدور اور دیگر افراد روانہ ہورہے ہیں ۔ ناندیڑریلوے اسٹیشنن پر انہیں ٹرین میں سوار کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ہیں ۔اسٹیشن کے باہر ایک ٹینٹ لگایا گیا ہے جہاں انھیں اکٹھا کیا جائے گا اور پھر ٹرین میں سوار ہونے کیلئے ریلوے پلیٹ فارم پر داخل ہونے دیا جائے گا۔

