لاک ڈاؤن میں 67 فیصد مزدور ہوئے بے روزگار: سروے

نئی دہلی۔عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سنٹر فار سسٹینیبل امپلائمنٹ (سی ایس ای) نے 10 شہری سماجی تنظیموں کے تعاون سے ایک سروے کرایا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان 67 فیصد لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں تقریباً 50 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور اس سے بے روزگاری بڑھنے کی بات سامنے آئی تھی، لیکن تازہ سروے نے واضح کر دیا کہ روزگار بڑے پیمانے پر ختم ہوا ہے اور ایسا شہری و دیہی دونوں علاقوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

سروے کے مطابق شہری علاقوں میں 10 میں سے 8 مزدوروں اور دیہی علاقوں میں 10 میں سے 6 مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 74 فیصد لوگ ضرورت کے مطابق کم کھانے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading