ناندیڑ:7. فروری ۔( ورق تازہ نیوز) سابق میونسپل کارپوریٹر انور حسین عرف انو بھائی کے بھائی محمد ظفر حسین عمر 52 سال ساکن بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ کا دل کا شدید دورہ پڑنے سے آج صبح برڈ شیوالا تعلقہ بالاپور ضلع ہنگولی میں انتقال ہوگیا ۔وہ برڈ شیوالا اپنے سسرال گئے ہوئے تھے۔رات میں سونے کے بعد جب آج پیر کو صبح گیارہ بجے انھیں جگانے گئے تو وہ بیدار نہیں ہوئے اس طرح وہ نیند میں ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔
انکے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ۔تین لڑکے۔ایک لڑکی ہیں۔ مرحوم سابق کارپوریٹر مظفر حسین عرف بابو بھائی کے فرزند تھے۔ نمازِ جنازہ کل منگل 8 فروری کو صبح دس بجے بڑی درگاہ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل آئے گی۔
ادارہ ورق تازہ مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔