امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں اسدالدین اویسی سے درخواست کی کہ وہ Z سیکورٹی قبول کریں کیونکہ AIMIM لیڈر کے قافلے پر فائرنگ گزشرہ دنوں فائرنگ ہوئی تھی لیکن اسد الدین اویسی نے سیکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے دو پستول برآمد کیے ہیں اور ایک ماروتی آلٹو کار بھی ضبط کی ہے۔ "ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے… پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے،” مسٹر شاہ نے کہا، "یوپی میں امن و امان قابو میں ہے”۔
امیت شاہ نے خود مسٹر اویسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ان کی نقل و حرکت کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا، "اویسی کا ہاپوڑ ضلع میں کوئی پہلے سے طے شدہ پروگرام نہیں تھا… ان کی نقل و حرکت کے بارے میں ضلع کنٹرول روم کو پہلے سے کوئی اطلاع نہیں بھیجی گئی تھی۔”