ناندیڑ: حج کے نام پر گیارہ لاکھ کی دھوکہ دہی

ٹور آپریٹر کے پاس عازمین کو حج پر بھیجنے کاکوئی لائسنس نہیں تھا اسکے باوجود لوگوں کو گمراہ کرکے حج و عمرہ روانگی کا جھانسہ دے رہاتھا ۔اس دھوکہ دہی کے بعد فریادی وانکے ساتھیوں نے متعلقہ ٹورآپریٹر سے رقم واپسی کامطالبہ کیاجس کے بعد اس دھوکہ بازآپریٹر نے گیارہ لاکھ روپیوں کاجعلی چیک انھیں تھمادیاجو بینک میں باؤنس ہوگیا

ناندیڑ:14جنوری(ورق تاز ہ نیوز)

حج جیسے مقدس و اہم فریضہ کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے واقعات ناندیڑمیں کافی بڑھ گئے ہیں ۔ کچھ دھوکہ باز ٹور آپریٹرس زیادہ عازمین لے جانے اور زیادہ پیسہ کمانے کے چکر میں اس مقدس فریضہ میں بھی دھوکہ دہی کررہے ہیں۔جس کی وجہہ سے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

ناندیڑ شہر میں ایک ۔دو حج وعمرہ ٹورس آپریٹرس ایسے ہیں جنہوں نے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ ناندیڑ کے اتوارہ پولس اسٹیشن میں ایک ٹور آپریٹر کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کھوجہ کالونی سائی نگر کے ساکن محمدیونس محمد اسمٰعیل پوپٹیا عمر 45سال نے ستمبر 2017ءمیں گولڈن ٹورس اینڈ ٹراویلس مالونی ‘ممبئی کو حج پرروانگی کےلئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بینک کے معرفت گیارہ لاکھ روپے دیئے تھے ۔فریادی کے مطابق انھوں نے یہ رقم اتوارہ بازار میں واقع ایک دوکان میں ٹورآپریٹر کے پاس جمع کئے تھے ۔ لیکن اُس نے حج پرنہ لے جاتے ہوئے اُن کے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ۔اس آپریٹر کے پاس عازمین کو حج پر بھیجنے کاکوئی لائسنس نہیں تھا اسکے باوجود لوگوں کو گمراہ کرکے حج و عمرہ روانگی کا جھانسہ دے رہاتھا ۔اس دھوکہ دہی کے بعد فریادی اور انکے ساتھیوں نے متعلقہ ٹور آپریٹر سے رقم واپسی کامطالبہ کیاجس کے بعد اس دھوکہ باز آپریٹر نے گیارہ لاکھ روپیوں کاجعلی چیک انھیں تھمادیاجو بینک میں باؤنس ہوگیا. اس طرح فریادی محمدیونس ودیگر ساتھیوں کے ساتھ دھوکہ دوہری دھوکہ دہی ہوئی ۔آخرکار تنگ آکر انھوں نے اتوارہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے متعلقہ ٹور آپریٹر کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ۔ پولس نے جرم نمبر 10/2011 تعزیرات ہند کی دفعات 420‘ 406‘34کے تحت جرم درج کیاہے ۔ پی ایس آئی سولنکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading