ناندیڑ:12 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مرکزی حکومت نے پانچ روپے کی تخفیف کااعلان کیا تھا لیکن چار روپے 35 پیسے کی کمی آئی لیکن بعد میں پھر ایکبار ایندھن کی قیمت میںچند پیسے کا اضافہ ہوتا گیا ۔ جس کے بعد ایک روپئے 20پیسے مہنگا ہوگیا لیکن گزشتہ پچیس دنوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا پانچ روپے کی تخفیف ہوئی ہے ۔اس طرح عوام کو کچھ ہی سہی کچھ فائدہ ہوا ہے ۔ چند دنوں کوچھوڑدیں تو ہر دن ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسلئے عنقریب پیٹرو ل کی قیمت سو روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ کیاجارہاتھا ۔ یکم اگست کو ناندیڑمیں پٹرول 85 روپے 25پیسے اور ڈیزل 72.روپے 39 پیسے فی لیٹر تھا ۔اسکے بعد 30اگست تک مزید اضافہ ہوتاگیا ۔ ستمبر میں بھی قیمتوں میں اضافہ کاسلسلہ جاری رہا ۔ 30ستمبر کو ناندیڑ شہر میں پیٹرول 92روپے 39 پیسے اور ڈیزل 79روپے 70 پیسے تک پہنچ گیاتھا ۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران تقریبا سات روپے کا اضافہ ہواتھا ۔عوام میں حکومت کے تئیں ناراضگی بڑھ گئی تھی اسلئے حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کااعلان کای اورر 4 روپے 35 پیسے کمی کرکے کچھ دلاسہ دیاتھا ۔اسکے بعد پھر ایک بارایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاگیا ۔ 14اکتوبر کو ناندیڑمیں پٹرول کا نرخ 89 روپے 79پیسے اورڈیزل 79.35 روپے فی لیٹر رہا۔اس کے بعد سے مسلسل دس دنوں سے ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوتی جارہی ہے ۔اب پٹرول 86 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔اگرحکومت پانچ روپے کی کمی نہیں کرتی تو آج یقینا پیٹرول سو روپے فی لیٹر تک پہنچ گیاہوتا ۔