ناندیڑ:30جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے شاہو نگر کے ایک نوجوان راجیشور مدنے نے فلیپ کارٹ کے ذریعہ آن لائن موبائل منگوایاتھا لیکن پارسل میں موبائیل کے بجائے ریت کی تھیلی ملی ۔اس تعلق سے جب نوجوان نے فلیپ کارٹ کو شکایت کی تواس سے ایک بھامٹے نے اس کا موبائل نمبرمانگا اور پھر اس موبائل نمبر کے ذریعہ مدنے کے بینک اکاونٹ سے 83ہزار روپے نکال لئے ۔
اس طرح ایک ہی نوجوان کو دو مرتبہ دھوکہ دیاگیا ۔ مدنے نے فلیپ کارٹ کے ذریعہ ایم آئی نوٹ 7پرو(MI Note 7 pro) کمپنی کاموبائل فون منگوایاتھا اس نے آن لائن 16ہزار 999 روپے بھی ادا کئے تھے۔اس کے بعد اسے موبائل کاپارسل ملا لیکن اس میں ریت کی تھیلی تھی ۔ا س کے بعدمدنے فلیپ کارٹ کوای ۔میل ۔ کے ذریعہ شکایت درج کروائی اور موبائل فون پر بھی رابطہ کیا تواس سے 24 جون کو موبائل پرایک کال آیا ۔
اسے بتایا کہ فلیپ کارٹ کمپنی سے بولا جارہاہے کہ آپ کو آپ کی رقم واپس کرنا ہے اسلئے اپنا موبائل نمبردیجئے جو بینک اکاونٹ سے مربوط ہے ۔ مدنے نے موبائل نمبر دیا تو اسے پیغام آیا کہ آپ پیام فارورڈ کیجئے ۔اس پیام میںOTP‘ اکاونٹ Debit ‘پاس ورڈ وغیرہ کا اندراج نہیں تھا ۔اس کے بعد مدنے کوکوئی پیام نہیں آیاتواس نے دوبارہ پیام فارورڈ کیا اور دوبارہ پہلے والے موبائل نمبر(کمپنی) کو فون لگایا ۔ ایک جانب فون جاری تھاتو دوسری جانب مدنے کے اکاونٹ سے تین بارجملہ83ہزار روپے غائب کردئےے گئے تھے ۔ اس صورتحال سے مدنے کافی پریشان ہوگیااسے دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ اس واقعہ کی شکایت پولس میں درج کروائے.