ناندیڑ:ہنگولی گیٹ انڈربریج سڑک کی مرمت

ناندیڑ:18نومبر۔(ورق تازہ نیوز)شہریان کیلئے درد سربنی ہنگولی گیٹ انڈربریج سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے ۔میونسپل کارپوریشن نے سڑک کی تعمیر کاکام شروع کیا ہے جسکے بعد شہریان نے اطمینان کی سانس لی ہے ۔

ناندیڑجنوب اور ناندیڑشمال کوایک دوسرے سے جوڑنے والے ہنگولی گیٹ انڈربریج اور اووربریج ناندیڑ کے عوام کیلئے کافی فائدہ مندثابت ہوئے ہیں ۔روزانہ ہزاروں گاڑیاں بریج سے گزرتی ہیں ۔لیکن انڈربریج کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی تھی اورسڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑگئے ہیں جہاں پر چوبیس گھنٹے گندہ پانی جمع رہتا ہے۔

انڈربریج سے گزرتے وقت گاڑی والوں کو کافی دقتوںکاسامنا کرنا پڑرہاتھا ۔میونسپل کارپوریشن نے دو دن قبل سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔چند روزہی ناندیڑ بس اسٹینڈ جانیوالی سڑک کی بھی مرمت کی گئی ہے ۔جس کے بعد بس ڈرائیوروں نے سکون کی سانس لی ہے ۔شہر کی دیگر اہم سڑکوں کی مرمت کامطالبہ شہریان کررہے ہیں ۔ بالخصوص ریلو اسٹیشن تا دیگلورناکہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی مرمت کرنا بہت ضروری ہوگیاہے ۔ مختلف سیاسی وملی تنظٰیموں نے ا س سڑک کی فی الفور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں