ناندیڑ:گوداوری کے کنارے پر نامعلوم نعش دستیاب

ناندیڑ:18 جون ( ورقِ تازہ نیوز) گوداوری ندی کے کنارے ایک 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ نعش کے ہاتھ پر مراٹھی میں ’’ آئی‘‘ اور ’’ دیو شالہ‘‘ نقش کیا گیا ہے۔ اتوارہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی اس نعش کے تعلق سے کوئی جانکاری رکھتا ہو تو فوری طورپر اتوارہ پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دیں۔ تفصیلات کے مطابق 18 جون کی صبح نائوگھاٹ علاقہ میں گوداوری ندی کے کنارے پر ایک نامعلوم 35 سالہ شخص کی نعش دستیا ب ہوئی۔

اس سلسلے میں پولیس نے اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ اس نعش کی شناخت کے لیے پولیس نے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کی ہے۔ اگر کوئی شخص اس نعش کے تعلق سے کوئی جانکاری رکھتا ہو تو فوری طور پر اتوارہ پولیس کواس کی اطلاع دیں۔ مذکورہ نعش کی اونچائی 168 سینٹی میٹر ہے۔ رنگ سانولہ ہے۔ بدن مضبوط ہے۔ چہرا گول ہے۔ زبان تھوڑی سی باہر ہے۔

داڑھی بڑی ہے۔اس کے کاندھے پر دو اسٹار نقش ہے۔سیدھے ہاتھ پر مراٹھی میں ’’ آئی‘‘ اور ’’ دیوشالہ‘‘ نقش ہے۔اس کے علاوہ پیٹ پر بھی ٹیٹو نقش ہے۔ مذکورہ متوفی شخص کے داہنے گال پر مار لگا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ شرٹ پر پیلے رنگ سے انگریزی میں لکھا ہوا ہے۔ اُس نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کی جنس پینٹ پہنی ہوئی ہے۔

اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گیانوبا دیوکتے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علامات والے شخص کے تعلق سے کوئی جانکاری رکھتے ہو تو اس کی اطلاع اتوارہ پولیس اسٹیشن کو دیں۔ تاکہ نعش کو اُس کے رشتہ داروں کے حوالے کیاجاسکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading