ناندیڑ:جعلی سودا چٹھی کرنے والے کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ناندیڑ:18 جون ( ورقِ تازہ نیوز) زمین کا مالک نہ ہونے کے باوجود ایک زمین کی سودا چٹھی کرکے دھوکہ دہی کرنے والے شخص کے خلاف عدالت کے احکامات کے بعد شیواجی نگر پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رام پرساد گلاب چند باہیتی ( 73 سال، ساکن مارکٹ یارڈ، بسمت ضلع ہنگولی) نے عدالت سے فریاد طلب کی کہ ناندیڑ کے یشونت نگر علاقہ کا ساکن ویربھدر گنگادھر برگلے ( 44 سال) نے ان کے ساتھ موضع واڑی ( بزرگ) میں گٹ نمبر 66 میں اراضی نمبر 4 تا 28 ، اس طرح جملہ

25 اراضی جس کا جملہ رقبہ 18900 مربع فٹ ہے۔ یہ اراضی 18 لاکھ 75 ہزار روپئے میں مستقل فروخت کرنے کا معاہدہ کیا۔ ان میں سے دو لاکھ روپئے سودا چٹھی کی بنیاد پر حاصل کیے۔ لیکن بعد میں رام پرساد باہیتی کو علم ہوا کہ مذکورہ اراضی کا مالک ویربھدر برگلے نہیں ہے۔ تب اُنہوں نے عدالت سے فریاد طلب کی۔

اس معاملہ میں عدالت نے احکامات جاری کرنے کے بعد شیواجی نگر پولیس نے رام پرساد باہیتی کو بذات خود طلب کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ جس میں ویربھدر گنگادھر برگلے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420کے تحت جرم نمبر 183/2023 درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر دیوکتے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading