ناندیڑکے مخصوص علاقے پھراندھیرے میں ڈوب گئے

روزانہ صبح وشام کئی گھنٹو ں کی لوڈشیڈئنگ عوام کےلئے دردِ سر

ناندیڑ:9اکتوبر(نامہ نگار)طویل عرصہ کے بعد ناندیڑ شہر کے مخصو علاقوں میں پھر ایکبار چھ گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈئنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔بلکہ کچھ علاقوں میں تو صبح کے وقت میں ہی چھ گھنٹوں تک لائٹ بند ہورہی ہے ۔ جو یہاں کے ساکنان کیلئے درد سربن گیاہے ۔ محکمہ بجلی دن بدن گھریلو اور تجارتی بجلی صارفین کے بجلی یونٹ کے نرخ میں اضافہ کررہی ہے۔ تین دنوںسے قدیم شہر کے تمام علاقوں میں صبح چھ تا نو بجے اور دوپہر میں یا پھر سہ پہر تین گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈئنگ کی جارہی ہے ۔ناندیڑ شہر کے مخصوص علاقوں میں ہی لوڈشیڈئنگ کئے جانے سے یہاںکے عوام میں محکمہ بجلی کے تئیں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ حالانکہ اب بجلی صارفین ہر ماہ پابندی سے بل ادا کررہے ہیں اور بجلی کی چوری بھی تقریبا بند ہے ۔اسکے باوجود مخصوص علاقوں میں گھنٹوںتک لوڈشیڈئنگ کرنا سمجھ سے پرے ہے ۔لیکن عوام کو چھ تا سا ت گھنٹوں کی لوڈشیڈئنگ سے کافی تکالیف کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔عوام کاکہنا ہے کہ لوڈشیڈئنگ کرنا ہے تو سارے شہر میں کریںصرف مخصوص علاقوں میں کیوں کی جارہی ہے ۔اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو محکمہ بجلی سے باز پرس کرنے کی ضرورت ہے ۔شہر کے مخصوص علاقوں میں ہی لوڈشیڈئنگ کرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading