ناندیڑ:31 اکتوبر ( ورق تازہ نیوز) مراٹھا ریزرویشن کے لیے بھوک ہڑتال شروع کرنے والے منوج جرنگے پاٹل کی حمایت میں ناندیڑ ضلع کے کئی دیہاتیوں سے آج ٹریکٹروں میں سوار ہوکر سینکڑوں مراٹھاسماج کے افراد کلکٹر آفس پہنچے جہاں پر آج زبردست احتجاجی مظاہر کیاگیا اور جرنگے پاٹل کی ہڑتال کی حمایت ظاہر کی۔ ضلع میں کئی مقامات پر سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور سلسلہ وار بھوک ہڑتالیں جاری ہیں۔
کچھ دکانوں پر پتھراو کیا گیا تو دیگر دکانیں اپنے طور پر بند ہوگئیں۔ناندیڑضلع میں تین دنوں سے مراٹھا سماج کے افراد احتجاج کررہے ہیں البتہ کل شام سے احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی اور آج بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔منوج جرنگے پاٹل کی طرف سے مراٹھا ریزرویشن حاصل کرنے کے لیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال کو حمایت ظاہر کرنے کے لیے ضلع میں کئی مقامات پر زنجیر ی بھوک ہڑتال جاری ہے، ناندیڑ کے کلکٹر آفس کے سامنے بھی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری ہے۔
مختلف دیہاتوں سے لوگ روزانہ ایک منصوبہ بند طریقے سے اس سلسلہ کو تیز کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ضلع کے کئی مقامات پر آج صبح سے ہی راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ شہر میں زنجیر بھوک ہڑتال کی حمایت میں آنے والے لوگوں نے کچھ دکانوں پر پتھراو¿ کیا۔ جس کے باعث شہر کی دیگر دکانیں خود بخود بند ہو گئیں۔ بعض مقامات پر سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار اور ضلع کے تمام پولس افسران اور پولیس اہلکار احتجاج کو پریشانی سے بچانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
آج احتجاج کے دوران مراٹھاسماج کے پُرجوش نوجوان نے اپنے جسم پر پٹرول ڈاکر خود کوآگ لگادی۔انکوش کولہے نامی نوجوان اپنے ساتھ ڈیزل بھی لایاتھااور آج کلکٹر آفس میںداخل ہوکراحتجاج کررہا تھااور پھر اپنے پاس موجود ایک بوتل نکالی جس میں ڈیزل تھااسے جسم پرڈال کرآگ لگانے کی کوشش کی لیکن وہاںموجود دیگر افراد اسے بچا لیا۔
حیدر آباد قومی شاہراہ پر راستہ روکو آندولن:نائیگاوں تعلقہ میں حیدر آباد قومی شاہراہ پر شدید احتجاج کیاگیا ۔سڑکوں پرٹائر جلاکر ٹرافک کو بلاک کردیااور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ دو دنوں سے یہ احتجاج جاری ہے ۔آج منگل کو احتجاج شدت اختیار کرگیااور صبح سے ہی چکا جام آندولن شروع ہوگیا۔ کسی بھی گاڑی کو اس سڑک سے گزرنے نہیں دیاگیا۔
لوہا شہر میں بندمنایاگیا:ناندیڑ شہر سے قریب لوہا گاوں میںبھی مراٹھا سماج نے شدیدمظاہرے کئے جس کے باعث آج یہاں کاروبار و بازارمکمل طور پربند رہے۔اس کے علاوہ ایس ٹی بسیں ‘خانگی بسیں ‘آٹورکشہ بھی بندرہے ۔