رکن راجیہ سبھا فوزیہ خان بھی پازیٹیو

fauzia1پربھنی:21۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)راشٹروادی مہیلا کانگریس کی قومی صدر ‘سابقہ مملکتی وزیر مہاراشٹر و رکن راجیہ سبھا محترمہ فوزیہ تحسین خان( پربھنی) کی آج کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

اس طرح پربھنی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایم ایل سی باباجانی درانی کے بعد فوزیہ خان دوسری سیاسی رہنماءہے جوکورونا کی زد میں آئی ہیں۔فوزیہ خان کو علاج کیلئے اورنگ آباد منتقل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 22جولائی کو انکی بہ حیثیت رکن راجیہ سبھا حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی تیاریاں جاری تھی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading