ناندیڑ:10فروری۔(ورق تازہ نیوز)شیواجی نگرنے پولس نے ایک چور کو گزشتہ دنوںگرفتار کیاتھا جسے پانچ یوم پولس کسٹڈی میں رکھنے کے بعداسکی تحویل سے تین لاکھ روپیوں کا مال برآمد کیاگیا ہے ۔جس میں 22موبائل فونس اور ایک موٹرسائیکل بھی شامل ہے ۔اس ضبطی کے بعد عدالت نے چور کو مزید دو یوم پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔
6فروری کو شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے شعبہ جرائم کے دستہ نے شیخ عامر شیخ پاشاہ عمر 20سال ساکن فاروق نگر حال مقیم گووردھن گھاٹ بوربن ناندیڑ کو گرفتار کیاتھا ۔ پولس کے مطابق اس نوجوان نے متعدد موبائل فونس چوری کئے ہیں ۔عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولس کی درخواست پر چور کو پانچ یوم پولس کسٹڈی منظورہوئی اس دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے مختلف کمپنیوں کے 22موبائل فونس چوری کئے ہیں۔ جس کی مالیت دو لاکھ 42ہزار روپے ہے ۔اس کے علاوہ 58ہزار روپے کی موٹرسائیکل بھی ضبط کی گئی ۔
آج 10فروری کو پانچ یوم کی کسٹڈی کے اختتام پرملزم کودوبارہ عدالت میں پیش کیاگیاجس پر جج نے اسے مزید دو یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی آنند نروٹے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پی آئی روی واہوڑے ‘ پولس حوالدارسنجے منڈے ‘ پولس ملازمین رام کشن مورے ‘شیخ لیاقت ‘شلراج ‘وشال اٹکورے “راج کمار ڈونگرے اور کاکا صاحب جگتاپ نے چورکی معلومات حاصل کرکے اس معاملے کاانکشاف کیا ۔ اس سے قبل بھی شیواجی نگر پولس نے 32موبائل ضبط کئے تھے ۔ جن شہریان کے موبائیل فونس چوری ہوئے وہ شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اپنے موبائیل کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
خصوصی کیمپ میں 45لاکھ کی وصولی
عوام کی سہولت کیلئے تعطیل کے دن ٹیکس وصولی کیمپ کاانعقاد
ناندیڑ:10فروری۔(ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی ٹیکس وصولی مہم میںتعطیل کے دن کیمپ رکھاگیا ۔ ہفتہ اور اتوار کے دن کیمپ میں 45لاکھ 95ہزار812 روپیوں کا ٹیکس وصول کیاگیا ۔کارپوریشن کے کارگزار کمشنر و ضلع کلکٹرارون ڈونگرے کی کوششوں سے ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی کیمپ کاانعقاد کیاگیا ۔ہفتہ کے دن کیمپ میں 20لاکھ 51ہزار454 روپیوں کاٹیکس وصول کیا جس میں پانی ٹیکس کے 7 لاکھ 34 ہزار 541 اور املاک ٹیکس کے 13 لاکھ 16ہزار913 روپیے شامل تھے ۔ اتوار کے دن مہم میںاملاک ٹیکس کے طور پر 18لاکھ 5ہزار364 روپے اور پانی ٹیکس سے 7لاکھ38ہزار993 روپے۔ا س طرح کل 25لاکھ44ہزار358 روپیوں کاٹیکس وصول کیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے تقریبا184کروڑ روپے ٹیکس کے بقایا ہے جس کی وصولی کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی چیرمین امیت سنہہ تہرا‘ ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو نے خصوصی کیمپ کادورہ کرکے ٹیکس وصولی کاجائزہ لیا ۔زون نمبر 6 کے تحت مقام پر خصوصی کیمپ رکھاگیاتھا جس میں زونل افسران ‘ ملازمین نے حصہ لیا۔
چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر ڈریم میراتھن مقابلہ
ناندیڑ:10فروری۔(ورق تازہ نیوز)چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پرڈریم میراتھن ٹورنامنٹ 19 فروری کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر بھاگیہ نگر میں ہوگی۔اس افتتاحی پروگرام کا اہتمام بی جے پی کے شہرصدر پروین سالے نے کیا ہے۔اس موقع پر پرتاپ پاٹل چکھلی کر(ایم پی)مہمان خصوصی کے ہاتھ میراتھن کا افتتاح ہوگا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے راجیش پوار ، بی جے پی کے ضلع صدر وینکٹ راو¿ گوجے گاو¿ںکر ، ڈاکٹر سنتوک راوہمبرڈے ، سنجے کوڈگے ، چیتنہ باپودیشمکھ ، اروندھتی تائی پورندرے ، وجئے گمبھیر ، ملند دیشمکھ ، روی پاٹل کھت گاو¿ںکر ، سونو کلیانکر ، سنجے پاوڈے شرکت کریںگے۔اس مقابلے کا پہلا انعام 5 ہزار ، دوسرا 3 ہزار اور تیسرا 2 ہزار ہے اور ہر شریک کو ٹی شرٹ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ نیز ، ایونٹ میں مفت نام کی رجسٹریشن کی سہولت ہے اسلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکاءسے حصہ لینے کی اپیل کی گئی ۔
دوہری لائن کاکام:11 سے 14 فروری تک ٹرینیں منسوخ
ناندیڑ:10فروری۔(ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ تا پربھنی کے درمیان 81.43 کلومیٹر میں لیمب گاو¿ں۔چوڑاوا- پورنا-میرکھیل کے مابین 31.93 کلومیٹر کے کام کو مکمل کرنے کے لئے 9 دن تک لائن بلاک کیاگیا ہے ۔محکمہ ریلوے کے سینکڑوں ملازمین اس کام کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اس بلاک کی وجہ سے 11 سے 14 فروری -2020 تک ٹرینوں کو منسوخ / تاخیر / موڑ دیا گیاہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس بلاک کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کی ہے۔ اس بلاک کی وجہ سے 06 فروری سے 18 فروری کے درمیان منسوخ شدہ / جزوی طور پر منسوخ / رخ موڑ دینے والی ٹرینوں کے بارے میں معلومات ناندیڑ ریلی ڈ وےژن ن سوشل سائٹ پر ناندیڑ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل – @ ڈی آرایم اور فیس بک پر بھی دستیاب ہے۔
بی جے پی کے ضلعی صدر نے کام شروع کیا
قندھار – کنوٹ تعلقہ کے ساتھ کنوت شہر صدر کی تقرری
ناندیڑ:10فروری۔(ورق تازہ نیوز):بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب ضلع صدر وینکٹ راو¿ پاٹل گوجے گونکر نے پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کاکام شروع کردیاہے اور بھگوان راٹھوڈ کو قندھار تعلقہ کا صدر اور سندیپ کیندرے کنوٹ تعلقہ کا صدر مقرر کیا ، اوراُن سے بی جے پی کومضبوط ومستحکم کرنے کے عزم کی توقع ظاہر کی ۔پچھلے مہینے ، وینکٹ راو¿ پاٹل گوجے گاونکر کو بلا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دیہی ضلع صدر منتخب کیا گیا تھا۔ ضلع صدر کے انتخاب سے قبل ضلع کے بیشتر تعلقوں کے صدور کا انتخاب ہوچکا تھا کچھ تعلقوں کے صدور کاانتخاب کا عمل ملتوی کردیا گیاتھا۔ گوجے گاون کرکے ضلع صدر منتخب ہونے کے بعد تعلقہ صدرو کے انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ تعلقہ صدر اور سربراہان کی تقرری کا آغاز قندھار۔ کنوٹ کے چیف اور سٹی چیف کے تقرری کے خط کے ساتھ کیا گیا ہے۔