ناندیڑ:پربھاگ نمبر13(D)میں مجلسی قائدین کے جلسوں کے بعد صابرچاوس کے لئے حالات سازگار

ناندیڑ:2فروری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 13(D) مدینہ نگرچوپال کے ضمنی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے صابرچاوس کو میدان میںاتارا ہے ۔انکی انتخابی تشہیری مہم کےلئے مجلس کے قومی اور ریاستی سطح کے قائدین ناندیڑ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں ۔مجلس کے دہلی یوتھ ونگ کے قائد جناب نسیم صدیقی ‘عبدالغفار قادری کارگزارصدر مہاراشٹر پردیش ایم آئی ایم ‘سید معین سابقہ ریاستی صدر‘ فیروز لالہ نے آج پربھاگ میں انتخابی جلسوں اور میٹنگوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ان قائدین نے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے نام نہاد سیکولر جماعت بتایا جبکہ بی جے پی کومسلمانوں اوراقلیتوںکی دشمن قراردیا ۔آج بی جے پی نے ملک کی گنگاجمنی تہذیب میں برباد کرکے رکھ دیا ہے اور بھارت میں فرقہ وارانہ ماحول تیار کیاجارہا ہے ۔ این آر سی ‘ سی اے اے ‘این پی آر کی آڑ میں مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔نسیم صدیقی نے کہا کہ صابرچاوس کی قربانی رائےگاں نہیں جائے گی اورمجلس میںشمولیت کی وجہہ سے اب انکی کامیابی کے امکانات اور زیادہ روشن ہوگئے ہیں ۔ پربھاگ میںانتخابی تشہیری مہم کا4فروری کو اختتام عمل میں آرہا ہے ۔ا سلئے مجلس کے دیگر اہم قائدین بھی آئندہ دنوں میں ناندیڑکادورہ کررہے ہیںاورصابرچاوس کی کامیابی کیلئے محنت کریںگے ۔مقامی مجلسی قائدین بھی دن رات سخت محنت کررہے ہیں جس کے بعد پربھاگ میں صابرچاوس کیلئے حالات کافی سازگار ہوگئے ہیںاور وہ کامیابی کی سمت گامزن ہے ۔