ناندیڑ:14اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے کی جانب سے وقتاً فوقتاً میٹنگ میں دیے گئے حکم کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے ٹیکس کے بقایا جات کیلئے سختی سے ٹیکس وصولی شروع کردی ہے۔
اس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر میں پراپرٹی ٹیکس اور واٹر ٹیکس کی وصولی جاری ہے۔ آج ریجنل آفس نمبر 1 تروڑاسانگوی کے تحت پراپرٹی پن نمبر 40201230006، 40201230005 پر پراپرٹی ٹیکس 5 لاکھ 85 ہزار 747 1روپے بقایا ہونے اور جائیداد اور دامو انا ڈنڈے گاونکر کی کُل7 جائیدادیں ملا کر 6 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہیں۔
مذکورہ جائیدادوں میں سے 3 جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا کیونکہ ٹیم نے ٹیکس بقایا جات کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اس طرح کُل 4 جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔یہ مہم معزز کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے کے حکم کے مطابق ایڈیشنل کمشنر گریش کدم، ڈپٹی کمشنر (ٹیکس) اور ٹیکس کلیکشن آفیسر نیلیش سنکیوار کے زیر قیادت ریجنل آفیسر راجیش چوہان، صاحب راو ڈھگے نے دستے نے انجام دی ۔
ریجنل آفس نمبر 3 گنیش نگر کے تحت پراپرٹی نمبر 4020116628 پر تین لاکھ96ہزار 499 روپے بقایا ہے اسلئے جائیداد کو سیل کردیاگیا۔اندرونی فیلڈ افسران رمیش چاوارے اور راہول سنگھ چودھری اور ٹیم نے حصہ لیا۔ریجنل آفس نمبر 6 کے تحت جائیداد نمبر 4051000888 پر 3 لاکھ 13 ہزار 885 روپے اور پراپرٹی نمبر 11/6/604 پر 83 ہزار 217 روپے بقایاہونے پر مذکورہ جائیداد کو سیل کیا گیا ۔
سڈکو ریجنل آفس کے ریجنل آفیسر ڈاکٹر رئیس الدین، سدھیر سنگھ بیس اور ٹیم نے اس مہم میں حصہ لیا۔اس طرح آج زونل آفس نمبر 1کے تحت چار جائیدادیں، زونل آفس نمبر 3 کے تحت ایک پراپرٹی، زونل آفس نمبر 6 کے حدودمیںدو جائیدادیں سیل کر دی گئیں۔