ناندیڑ:والدین کو ہر ماہ پیسے دینے فیملی کورٹ کابیٹوں کوحکم

ناندیڑ:7 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)کیا زمانہ آگیا!اللہ رحم کرے‘یہ اسلئے تحریر کیاگیا کہ ایک فیملی کورٹ نے والدین کے نان نقفہ کیلئے بیٹوں کوہر ماہ پیسے دینے کا حکم دیا ہے۔ معمر والدین کی دیکھ بھال میں ٹال مٹول کررہے تین بیٹوں کو فیملی کورٹ نے ہدایت دی کہ انھیں ہر ماہ نو ہزار روپے بطور نان نقفہ دیاجائے ۔ شہر کے بیلانگر کے بابوراو¿ بھگت اور گنگاساگر بھگت معمر جو ڑے کو سنجے ‘پرشانت اور پرمود نام کے تین بیٹے ہیں ۔ یہ تینوں خانگی ملازمت کرکے اپنی زندگی گزربسر کررہے ہیں۔ لیکن والدین کی دیکھ بھال کیلئے تینوں ٹال مٹول کررہے ہیں۔کئی سالوں سے بھگت جوڑا پریشان تھا اسی لئے فیملی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔اُن کا کہناتھا کہ وہ کافی تکلیف دہ زندگی بسر کررہے ہیں تینوں بیٹے انکی ذمہ داری کوقبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ فیملی کورٹ میں بھگت جوڑے کی جانب سے ایڈوکیٹ منگل پاٹل نے پیروی کی ۔چیف جج گوئند وائیال نے بحث اور بیانات کی بنیاد پرتینوں بیٹوںکوحکم دیا کہ وہ فی کس 1500 روپے ہر ماہ نان نقفہ کے طور پر اداکریں۔اس معاملے میں ایڈوکیٹ منگل پاٹل کو ایڈوکیٹ جی تی گوٹے ‘ ایڈوکیٹ بالا صاحب کامڑے ‘ سشیل لاٹھکر] مہیش سنگنیر نے مدد کی۔

Leave a comment