ناندیڑ: 13 فروری( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ تعلقہ کی اہم گرام پنچایت واجے گاوں کے نائب سر پنچ شیخ محبوب کو آج تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں واجے گاوں گرام پنچایت کے سرپنچ شیخ جمیل نے اپنے 14 ارکان گرام پنچایت کے ہمراہ ضلع کلکٹر ناندیڑ کے پاس نائب سرپنچ شیخ محبوب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست داخل کی تھی جس کے بعد ناندیڑ کے تحصیلدار کی موجودگی میں آج دوپہر دو بجے گرام پنچایت دفتر واجے گاوں میں دوپہر2 بجے خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔
دوپہر2بجے شروع ہونے والے اجلاس کا پندرہ منٹ تاخیر سے آغاز ہونے پر نائب سرپنچ اور ان کے ہم خیال ارکان نے اعتراض داخل کیا کہ دو بجے کا وقت ہونے کے باوجود ارکان اورتحصیلدارتاخیر سے پہنچے اس لیے اس کو منسوخ کرتے ہوئے آئندہ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا لیکن تحصیلدار نے اس اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کارروائی کو جاری رکھا۔ اس تحریک عدم اعتماد میں 13 ارکان نے حصہ لیا جبکہ اس کی مخالفت میں تین ارکان نے حصہ لیا جبکہ ایک رکن نے دوران اجلاس سے اپنا استعفیٰ تحصیلدار کو دے دیا۔ اس بات پر بھی نائب سرپنج نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اجلاس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا لیکن تحصیلدار نے مسترد کردیا.
اس طرح نائب سر پر شیخ محبوب کو آج تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہوئی۔اس ناکامی کے بعد شیخ محبوب نے بتایا کہ سر پنچ شیخ جمیل اور دیگر ارکان مل کر گرام پنچایت واجے گاو¿ںکو ملنے والے ترقیاتی فنڈ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کررہے ہیں جس کی شکایت دانھو نے ضلع کلکٹر اور دیگر محکمہ جات کو کی تھی اسی لئے سرپنچ نے ان کے خلاف یہ تحریک عدم اعتماد کا کھیل کھیلا ہے۔