ناندیڑ:ناجائز تعلقات کا شُبہ‘شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

ناندیڑ:8جون ۔(ورق تازہ نیوز)بیوی کے غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کاشبہ ہونے پر شوہر نے اسکا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔یہ واقعہ شیو نگر میں رونما ہوا ۔تفصیل کے مطابق گنیش کھونے ساکن بریام نگر حال مقیم شیو نگر ناندیڑ کو اپنی بیوی مینا عمر 26 سال پرشک تھا کہ اسکے غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ جس کی وجہہ سے دل ہی دل میں مینا سے نفرت کرنے لگاتھااوراسی نفرت اورشک و شبہہ میں 6جون کو صبح چاربجے شیونگر میں گنیش نے اپنی بیوی کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا ۔اس معاملے میں گنیش کے خلاف ساریکا بالو سونٹکے کی شکایت پر ائیرپورٹ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی چوپڑے قتل کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading