مجلس رویت ہلال ناندیڑکااعلان
ناندیڑ:7مارچ ۔(راست) 29جمادی الآخر 1440 ھ مطابق 7مارچ بروز جمعرات حسب معمول حضرات اراکین مجلس رویت ہلال نے نماز مغرب مسجد جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ناندیڑ میںادا کرنے کے بعد ماہ رجب المرجب کے چاند کے دیکھنے کااہتمام کیا۔مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا دہلی ‘ ممبئی ‘حیدرآباد ‘اورنگ آباد سے بھی عدم رویت کی اطلاع ملی ۔اس لئے اعلان کیاجاتاہے کہ بروز جمعہ 8 مارچ کو 30جمادی الآخر ہے جبکہ 9مارچ بروز ہفتہ کو یکم رجب المرجب ہے ۔انشاءاللہ ۔ شرکائے مجلس میں مولانا عبدالحمیدخان قاسمی ‘مفتی خالد شاکر قاسمی ‘مفتی محمدایوب قاسمی ‘ مفتی محمدابراہیم قاسمی ‘ ابراہیم خان نظامی‘ محمدسعید وغیرہ موجود تھے ۔اس طرح کاپریس نوٹ الحاج مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی صدر مجلس رویت ہلال ناندیڑ نے جاری کیا ہے ۔
ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا‘سنی مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی ناندیڑ
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) تمام برادران اسلام کو ا طلا ع دی جاتی ہے کہ بتاریخ ۹۲ جمادی الاخریٰ ۰۴۴۱ھ مطابق۷مارچ ۹۱۰۲ ءبروزپیر سنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم غریب نواز رضا چوک، ناندیڑ کی طرف سے ماہ رجب المرجب ۰۴۴۱ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر چاند نظر نہیں آیا ۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر رابطہ کیا گیا ،لیکن تا دم تحریر ،رویت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔لہذا، ۴۱ مارچ ۹۱۰۲ءبروز جمعرات چھٹی شریف ہے ۔چاند دیکھنے میں مندرجہ ذیل حضرات موجود تھے۔منشاد احمد مصباحی ،مولانا رفیق برکاتی ،مولانا عبدالرحمٰن قادری،قاری راقب امجدی ،قاری توفیق رضوی ،مولانا عبد العظیم رضوی حاجی عبد الرو¿ف وندھانی ،حاجی الیاس وندھانی اور طلبائے دار العلوم غریب نواز.