ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میں کانگریس اور بی جے پی کارپوریٹرس میں ہاتھا پائی

ناندیڑ:8اگست(ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میں کانگریس پارٹی کے چند کارپوریٹرس اور بی جے پی کے ایک کارپوریٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اس معاملے میں بی جے پی کارپوریٹر کے خلاف معطلی کی کاروائی کی گئی ۔ آج کے اجلاس میں ہر کارپوریٹر کوصفائی فنڈ کے طور پر 20 لاکھ روپے دینے کااعلان میئر دکشادھبالے نے کیا جس کا سبھی کارپوریٹرس نے بنچ بجاکر خیر مقدم کیا ۔

This slideshow requires JavaScript.

آج 8اگست کودوپہربارہ بجے کارپوریشن کی انتظامی بلڈئنگ کے ہال میں اجلاس عام کاانعقاد کیاگیا جس میں 23 موضوعات تھے ۔ ایجنڈے میںشامل موضوعات پر بحث کے ابتداءمیں کارپوریٹرس نے صفائی فنڈ کا موضوع اٹھایا۔ بی جے پی کارپوریٹر دیپک سنہہ راوت نے میئر سے کہا کہ وارڈوں میں بڑے پیمانے پر کاموں کی ضرورت ہے ۔ صفائی فنڈ پر سبھی کارپوریٹرس متحد نظر آئے ۔ اسلئے میئر دکشا دھبالے نے فی کارپوریٹرس 20لاکھ روپے صفائی فنڈ دینے کااعلان کیا ۔اس کے بعدکارپوریٹرس نے کارپوریشن کے افسران کا اپنے راڈار پرلینا شروع کیا اور عوامی مسائل پر افسران سے وضاحت طلب کی۔ شمیم عبداللہ نے کہا کہ کمشنر کو میئر کے احکامات قبول کرنا لازمی ہے اسلئے اگر کمشنر کویہاں رہنا ہے تو رہیں اورنہ ناندیڑ شہر کا نقصان نہ کریں ۔دوران اجلاس اپوزشن لیڈر گرپریت سنگھ سوڈی نے مرکزی حکومت کے کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اورطلاق ثلاثہ بل کی منظوری کرنے پر حکومت کو مبارکباد دینے کی تجویز پیش کی اس تجویز پرکوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ۔البتہ ہاو¿س لیڈر وریندرسنگھ گاڑی والے نے ایک خبر کا ذکر کرتے ہوئے دیپک سنہ راوت کا نام لیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ کانگریس کے کچھ کارپوریٹرس بی جے پی کے رابطہ میں ہے ۔

اس کے بعد کارپوریٹر فہیم نے راوت کے قریب جاکر کچھ کہا اسکے بعدفوراً بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ اس طرح دیپک سنہہ راوت اور کانگریس کے کچھ کارپوریٹرس میں زبردست ہاتھاپائی ہوئی لیکن دیگر کارپوریٹرس نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کورفع دفع کیا ۔ سابقہ میئر عبدالستارکے مطالبہ پر میئرنے دیپک سنہہ کومعطل کردیا ۔ جس کے بعدراوت نے شکریہ ادا کرکے ایوان سے باہر نکل گئے ۔ایوان میں پانی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انجینئر سگریو اندھارے نے کہا کہ وشنوپوری ڈیم میں 8فیصد ذخیرہ جمع ہوگیا ہے ۔ جس میںسے 6 ٹی ایم سی پانی فی الحال دستیاب ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading