ناندیڑ:18 جون ( ورقِ تازہ نیوز) سرسم ( بزرگ) تعلقہ حمایت نگر میں گو¿رکشک کرن بچیوار نے غیر قانونی طور پر جانور کو لے جانے والی گاڑی کو روکنے کے بعد اُس پر مبینہ طور پر 13 تا 14 افراد نے حملہ کیا۔ اس سلسلے میں 9افراد کے ناموں کے ساتھ دیگر چار تا پانچ ملزمین کے خلاف حمایت نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کرشن سبھاش بچیوار ( 41 سال) کی دی گئی شکایت کے مطابق وہ ناندیڑ ڈویژن گو¿رکشک کے سربراہ ہیں۔ ذبح کے لیے لے جانے والے جانوروں کی اطلاع ملنے پر وہ انتظامیہ کو وقتاًً فوقتاً مطلع کرتے ر ہتے ہیں۔ 17 جون کی شام وہ سرسم سے گو¿شالہ کی سمت جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے جارہے تھے، تب انہیں MH26AD-9767 نمبر کا لوڈنگ آٹو دکھائی دیا۔ جس میں تین جانوروں کو بے رحمی سے ڈھونس کر ذبح کرنے کے مقصد سے لے جایا جارہا تھا۔ گاڑی ڈرائیور کو روک کر جب اُس سے نام پوچھا گیا تو اُس نے اپنا نام سید سلیم سید واجد بتایا۔
جس کے بعد اُس نے مبینہ طور پر فون کرکے حمایت نگر سے کئی افراد کو طلب کیا اور ان افراد نے گو¿رکشک کرن بچیوار سے دھکا بکی کرتے ہوئے اُسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس طرح کی شکایت کرن بچیوار نے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ اس معاملہ میں حمایت نگر پولیس نے عبدالحمید عبدالقادر، شیخ نعیم خواجہ مرزا، شیخ آصف احمد، شیخ عارف شیخ عالم، عبداللطیف شیخ نبی
صاحب قریشی، شیخ سکندر شیخ ابراہیم، قریشی امین شیخ اسماعیل، شیخ الیاس شیخ نبی صاحب، اعجاز اسماعیل قریشی اور دیگر چار تا پانچ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 143,149,294,323,506 کے علاوہ مہاراشٹر پولیس ایکٹ 135 اور دیگر دفعات کے تحت جرم نمبر 131/2023 درج کیا ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات حمایت نگر کے پولیس انسپکٹر برپّا بھسنور کررہے ہیں۔