ناندیڑ:18 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز)آج بروزاتوار کی شب تقریباسات بجے قدیم مونڈھا سے متصل کمان کے پاس دو مسلم نوجوانوں کو مارپیٹ کی گئی تھی جس کے بعد ایک نامعلوم شخص کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی گئی تھی جس کے بعدقدیم شہر میں یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اور افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ۔
اتوارہ پولس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری تھا۔ لیکن اس واقعہ کے بعد گاڑی پورہ علاقہ میں ماحول پُرامن ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اسلئے شہریان کسی بھی افواہ پردھیان نہ دیںاور ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں۔
بلاوجہہ سے سوشل میڈیااور موبائل فونس پر گاڑی پورہ کے تعلق سے کوئی بھی غلط خبر نہ پھیلائیں ۔