ناندیڑ:مولاناغلام رسول بلیاوی (ایم ایل سی ) کواستقبالیہ پیش

شرعی مسائل پر مفتی محمد مرتضیٰ رضوی ‘محمدتقی ‘مولانا عظیم رضوی سے تبادلہ خیال

ناندیڑ:22ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) مولانا غلام رسول بلیاوی (ایم ایل سی )بہار اور سابق رکن راجیہ سبھا کا 20ڈسمبرکوشام سات بجے سنی حنفی مرکزی دارُالافتاودارالقضاءنزد حیدرگارڈن ‘ مال ٹیکڑی روڈ میں مفتی محمدمرتضیٰ رضوی مصباحی نے استقبالیہ پیش کیا ۔اس موقع پر مدیراعلیٰ ور ق تازہ محمدتقی ‘ مولانا عبدالعظیم رضوی ‘مولانافیروزعزیز ی مصباحی پونہ ‘ مولانا اشفاق ‘مولاناظفرعلی (امام تاج المساجدناندیڑ) ‘ حاجی الہیٰ بخش ‘انیس بھائی ودیگر حضرات موجود تھے ۔

مولانا غلام رسول بلیاوی نے سنی حنفی دارالافتا اورامارات شرعیہ بہار پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کواپنے شرعی مسائل کےلئے دارالافتا‘دارالاقضاءسے رجوع ہونا چاہئے ۔ ملک کی عدالتوں میںمقدمات دائر کرنے سے گریز کریں۔ انھوں نے تین طلاق بل پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کےلئے خطرہ ہے ۔اگر یہ بل پارلیمنٹ کے ایوانوں میں پاس ہوجاتاہے تو پھر یہ قانون کی شکل اختیارکرلے گا ۔اور مرد جس نے تین طلاق دی ہے کوکئی سالوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑے گا۔

مسلمانوں کو اس بل کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ انھوںنے یہ بھی کہا کہ ملک کی عدالتیں دارُ القضا کے فیصلوں پرعمل کرنے کی پابند نہیں ہیں ۔ دستور ہند میں متوازی عدالتوں کے قیام کی کوئی گنجائش نہیں ہیں۔مولانابلیاوی نے زوردے کر کہا کہ مسلمانوں کواپنے شرعی مسائل آپس میں بیٹھ کرحل کرنے چاہئے ۔اس گفتگو میں مفتی محمد مرتضی رضوی مصباحی ‘ محمد تقی ‘ مولانا عبدالعظیم رضوی ‘ نے حصہ لیا ۔

بعدازیں مولانا بلیاوی ناندیڑسے بذریعہ کار نائیگاو¿ں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے روانہ ہوئے ۔ واضح ہو کہ مولانا بلیاوی بہار میں نتیش کمار کی پارٹی کے ساتھ ہیںاو ر وہ بہار ودھان پریشد میں جنتادل یونائٹیڈ(نتیش کمار) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading