ناندیڑ:مقروض کارپوریشن کے 28کارپوریٹرس تربیتی دورہ پر سکم روانہ‘20لاکھ روپے کے اخراجات درکار

ناندیڑ:14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے میئراور 28کارپوریٹرس آئندہ دو دنوں میں تربیتی دورہ کیلئے بیرون شہر جارہے ہیں ۔ جس پرایک اندازے کے مطابق 20لاکھ روپیوں کے خرچ درکار ہیں 19ااور20ڈسمبر کو یہ تمام نمائندے سکم ریاست کے گنگٹوک جیسے سرد مقام پر اپنادورہ مکمل کریںگے۔ جہاں پر یہ تمام نمائندے کام کاج کی تربیت حاصل کریںں گے۔ ان تمام کے بذریعہ طیارہ روانگی و آمد کے سفر کو کمشنر نے ہری جھنڈی دکھائی ہے ۔فی الحال میونسپل کارپوریشن کی تجوری خالی ہے اور ایسے میں لاکھوں روپے دورہ پر خرچ ہوں گے ۔ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ انکے پاس ترقیاتی کاموں اور دیگر چھوٹے موٹے کاموں کیلئے بجٹ نہیں ہے اور حالیہ دنوں پانی سپلائی کرنیوالے کارپوریشن کی بجلی موٹروں کابرقی کنکشن بل کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردیا گیاتھاایسے حالات میں لاکھوں روپے خرچ کرکے یہ کارپوریٹر حضرات سرد موسم میں تربیت کیلئے جارہے ہیں ۔ اس دورہ میں نئے اور پرانے کارپوریٹرس شامل ہیں ۔ اس دورہ میں اپوزشن بی جے پی کاایک بھی کارپوریٹرنہیں ہے ۔ اس دورہ کیلئے جن کارپوریٹرس کا انتخاب عمل میں آیااُن میں میئر شریمتی شیلا کشوربھورے ‘ اومیش پاو¿ڑے ‘ مہیش کنک دنڈے ‘عبداللطیف عبدالمجید‘عبدالفہیم عبدالمنیر ‘ جیوتی رائبولے ‘ محمدصابراچاو¿س ‘سونندا پاٹل‘بالو راو¿ت ‘ عبدالرشید‘عبدالحیفظ‘ جیوتی کشن کلیانکر ‘دیانند واگھمارے ‘ راجیش ینم ‘ سنگیتا ڈک پاٹل ‘ دشینت سوناڑ ے ‘ گیتانجلی ہٹکر ‘ آسیہ بیگم شیخ اسلم ‘پرکاش کور خالصہ‘ چتراسدھارتھ گائیکواڑ‘ راجو گوئندراو¿ ] شرینواس نرائن جادھو ‘اپرنا رشی کیش نیرلکر‘ مہیندر پمپڑے ‘ شعب مظہرحسین شامل ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading