ناندیڑ:معلم کے بیٹے نے ماں کوقتل کردیا

ناندیڑ:25اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) 34 سالہ بیٹے نے دسہرہ کی صبح سے قبل ماں کو قتل کر کے عجیب و غریب جرم انجام دیا۔ یہ واقعہ لوہا تعلقہ کے موضع بیلواڑی علاقہ میں پیش آیا۔ قاتل بیٹے کومالاکولی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور عدالت نے اسے 26 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ضلع پریشد اسکول چترا ٹاڈا کے استاد بالاجی ایکناتھ کیندر (54) کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ان کے بیٹے نرسمہا بالاجی کیندرا (34) نے اپنی ماں گنگا بائی بالاجی کیندر (50سال) کو اپنے کھیت کے گھر میں 24 اکتوبر کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے کہاکہ تم نے میرے نام موجود زمین کم کر دی۔ارو میری نوکری کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہے، میں اپنی نوکری کے لیے پیسے نہیں خرچ کر رہے، میں اس لیے شادی نہیں کر پارہا ہوں ‘ میں بے روزگار ہوں۔

اس کے بعد غصہ کے عالم میں بیٹے نے اپنی ماں جوا س وقت محو خواب تھی پر لوہے کی چھری سے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ اس کی گردن، پیشانی، سینہ، چہرہ اور ہاتھ پروار کئے گئے ، گاو¿ں والوں کا کہنا ہے کہ گنگا بائی کی طبیعت بہت ملنسار تھی لیکن بدقسمتی سے ان کے بیٹے نے ہی انھیں قتل کردیا۔ مالاکولی پولیس نے اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 جرم نمبر 161/2023 مقدمہ درج کیا ہے۔ مالاکولی کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنجے نلپتروار اس جرم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دسہرہ کی دوپہر کو مالاکولی پولس نے ماں کے قاتل نرسنمہا کیندر کو عدالت میں پیش کیا، لیکن عدالت نے اسے 26 اکتوبر تک پولس حراست میں بھیج دیا ہے۔