ناندیڑ:24۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)محمدغوث ولد حاجی محمد نیاز الدین باغبان ساکن عمرکالونی ناندیڑ کا 65سال کی عمرمیں اورنگ آباد کے دھوت اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔انھیں ناندیڑ کے ڈاکٹروں کے مشورے پر پندرہ دن قبل دھوت اسپتال میںشریک کیاگیاتھا جہاں وہ 20 جولاءکو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔
تدفین اورنگ آباد میں ہی عمل میں آئی ۔مرحوم خاموش طبعیت ‘ملنسار ‘ درد مند خلوص مند شخص تھے ۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ‘ دو لڑکے اور چارلڑکیاں ہیں۔خداوندقدوس سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاءکرے اورلواحقین کو صبر جمیل دے ۔