جلگاؤں ٢٥جولائ (نامہ نگار ) موصولا اطلاعات کے مطابق ضلع جیل سے آج صبح ساڑھے سات بجے کےقریب تین قیدیوں کے فرار ہونے کا واقع پیش آیا۔سشیل اشوک مگرے (پہور تعلقہ جامنیر ) ،گورووجۓ پاٹل (تانبہ پورہ املنیر ) ،ساگر سنجۓ پاٹل (پیلاڈ املنیر ) ان تینوں قیدی ضلع جیل سے فرار ہوگۓ ہیں۔اس تعلق سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع جیل میں آج صبح معمول کے طور پر قید قیدیوں کو رفاۓ حاجت و چاۓ پانی کےلۓ چھوڑا گیاتھا۔
ان قیدیوں سمیت وہاں کے حفاظتی ملازمین بھی اپنے اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے سشیل اشوک مگرے( پہور ، تعلقہ جامنیر ) ،گورو وجۓ پاٹل (تانبہ پورہ ،املنیر ) اور ساگر سنجۓ پاٹل (پیلاڈ ، املنیر )ان تینوں قیدیوں نے جیل کے داخلی دروازے پر آپس میں تنازعہ کھڑا کیا۔اس تنازعے پر جیل حفاظتی اہلکار توجہ دیتا تب تک ان تینوں قیدیوں نے اپنے پاس کے ریوالور کو حفاظتی اہلکار پر تان دیا۔اس کے بل پر تینوں قیدی حفاظتی اہلکار کے سامنے داخلی دروازے سے باہر نکل کر داخلی دروازے کے باہر پہلے ہی سے بائیک پرتیار کھڑے جگدیش پاٹل (پیپل کوٹھا تعلقہ پارولہ )کے ہمراہ چاروں بھی ایک ہی بائیک پر سوار ہوکر ہواکی طرح تیز رفتار سے فرار ہوگۓ۔ ان فرار قیدیوں میں سشیل اشوک مگرے یہ محکمہ پولیس سے معطل کیا ہوا ہے۔
پونہ میں صرافہ کی دکان پر ہتھیار سے دھمکاکر ڈاکہ زنی کے معاملے میں اور جامنیر پولیس اسٹیشن کی حد میں لوٹ کے معاملے میں مطلوب ہے۔ اس کو ایل سی بی کے دستہ نے دسمبر ٢٠١٩ ء میں بڑودہ سے گرفتار کیا تھا۔اسی دوران واقع کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل پولیس ایس پی بھاگیہ شری نوٹکے ،معاون ایس پی نیلبھ روہن ،مقامی کرائم برانچ کےسنیئر پولیس انچارج باپو روہم وغیرہ نے ضلع جیل پہونچ کر تفصیلات معلوم کی۔ضلع پیٹھ پولیس اسٹیشن کے انچارج اکبر پٹیل بھی اپنے عملہ کے ہمراہ پہونچے۔جیل انتظامیہ حفاظتی اہلکار کی شکایت پر ضلع پیٹھ پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کی گئ ہے۔اے پی آئ جادھو یہ مزید جانچ میں مصروف ہوگۓ ہے۔ فوٹو کیپشن ایڈیشنل ایس پی بھاگیہ شری نوٹکے جیل کے داخلی دروازے کے پاس قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے کی جانچ کرتے ہوۓ۔۔