ناندیڑ:عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

ناندیڑ:24 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز)جہاں ہر طرف عیدالفطر کی خوشیاں منائی جارہی ہیں اور آج عید کاتیسراتھا ایسے میں آج قدیم شہرناندیڑ کے عرب گلی دربارمسجد کے قریب دردناک حادثہ رونماہوا جس میں پانچ سالہ معصو م بچے کی جان چلی گئی۔اس ضمن میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں حادثہ کیلئے ذ مہ دار منی ٹیمپو کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل بن مسعود چاوس ساکن دربار مسجد ناندیڑ نے اتوارہ پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ آج 24اپریل کو صبح ساڑھے دس بجے عرب گلی میںدربار مسجد کے پاس انکے بھتیجہ انس بن خالد چاوس عمر 5سال اپنی سائیکل چلارہاتھا ۔ اسی دوران ایک منی ٹیمپو(چھوٹا ہاتھی ) نمبر MH 26 -H- 4322 کے ڈرائیور نے معصوم انس کو ٹکر ماری جس میں اسکے چہرے اور سر پرگہری چوٹ آئی .

جس کے بعدبچے کو فی الفور وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مرد ہ قرار دیا ۔اتوارہ پولس نے اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 279 ‘304(A) کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اس دردناک واقعہ کے بعدسارے علاقہ می غم و افسوس کی لہردوڑ گئی ہے۔

انس کے والد خالد چاوس نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ دربار مسجد کے پاس دوکانیں بڑے پیمانے پرکھل گئی ہیں مگر یہ دوکاندار سڑکوں پر اپنی تجاویزات رکھ رہے ہیںاور غیر مجاز طور پر قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہہ سے سڑک چھوٹی ہوگئی ہے ۔ اوردیگر موٹرگاڑیاں بھی سڑکوں پر کھڑے ہورہی ہیں۔

جس کے باعث دیگر موٹرگاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیںاور آج کے حادثہ کیلئے یہ دوکاندار بھی برابر ذمہ دار ہے ۔اگر بروقت یہاں پر دوکانداروں کے غیرمجازقبضہ جات اور گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کوبہتر نہیں بنایاگیا تو مستقبل میں اس طرح کے حادثات بڑھ سکتے ہیں کیونکہ یہ پورا علاقہ رہائشی ہے اور یہاں چھوٹے بچے دن بھر گھروں کے باہر سڑکوںپر کھیلتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading