فلائی دبئی کی کٹھمنڈوسے دبئی جانے والی پرواز کے ساتھ اڑان بھرنے کے دوران میں پرندہ ٹکراگیا ہے جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اب یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے شہردبئی جا رہاہے
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نیرولا نے خبررساں ادارے رائٹرز کو ایک بیان میں بتایا کہ فلائی دبئی کے بوئنگ 737-800 طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔طیارے میں 167 مسافر سوار تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےایک ٹویٹ میں کہاکہ فلائی دبئی کی پروازنمبر576 (بوئنگ 737-800) کٹھمنڈوسے دبئی کی پروازاب معمول کے مطابق ہے اور فلائٹ پلان کے مطابق اپنی منزل دبئی جا رہی ہے۔