نئی دہلی: معروف پاکستانی کالم نگار اور مصنف طارق فتح جو کینیڈا میں مقیم تھے، کینسر کے خلاف طویل جنگ کے بعد آج انتقال کر گئے، ان کی بیٹی نتاشہ فتح نے اس بات کی تصدیق کی۔ وہ 73 سال کے تھے۔
نتاشہ نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب کا شیر، ہندوستان کا بیٹا۔ کینیڈا کا عاشق، سچ بولنے والا، انصاف کے لئے لڑنے والا، دبے کچلے لوگوں اور مظلوموں کی آواز۔ طارق فتح اپنا مشن دوسروں کے حوالے کرکے آخری سفر پر روانہ ہوگئے۔
ان کا انقلاب ان سب کے ساتھ جاری رہے گا جو انہیں جانتے اور پیار کرتے ہیں۔ کیا آپ ہمارے ساتھ شامل ہیں؟نتاشہ نے کل یعنی اتوار کے روز بھی ایک ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ اتوار کی ایک سبک رفتار صبح کا مزہ لے رہی ہیں۔ ہم پرانے بالی ووڈ گانے سن رہے ہیں۔