مکھیڑ تعلقہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
مکھیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر سے 18تا 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہبٹ گاوں میں 21نومبر کی شب گیارہ بجے اچانک زیر زمین آوازیں آنے سے دیہاتیوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار کاشی ناتھ پاٹل ‘ پولس انسپکٹر نرسنگ اونکار نے ہبٹ گاوں کااسی شب دورہ کیااور دیہاتیوں کوگاوں کے مندر میں رہنے کی ہدایت دی ۔زیر زمین آواز زلزلے کے معمولی جھٹکے ہونے کی تصدیق تحصیلدار کاشی ناتھ پاٹل نے کی ہے۔مکھیڑ سے محض 20کلومیٹر کے فاصلے پر دیگلور روڈ پر ہبٹ گاوں واقع ہے ۔جہاںپرد یڑھ تا دو ہزار لوگ آباد ہے ۔گاو ں میں گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر زمین آوازیںآرہی تھی ۔لیکن گاوں والوں نے اسے معمولی بات سمجھ کرتوجہ نہیں دی ۔21 نومبرکوشب گیارہ بجے جب سارا گاوں محو خواب تھا زیر زمین زبردست آوازآئی ۔جس کی وجہہ سے عوام خوفزدہوکر نیندسے بیدارہوگئے ۔زلزلہ آنے کی خبر پھیلتے ہی ہر عمر کے لوگوں میں خوف وہراس تھا ۔تحصیلدار کاشی ناتھ پاٹل کو اطلاع ملنے پرانھوں نے فی الفورگاوں کادورہ کیا۔
ناندیڑمیں بی جے پی نے جشن منایا
ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)آج صبح غیر متوقع طور پر مہاراشٹرسے صدر راج کاخاتمہ ہوگیااوراسکے بعد ریاست میں پھر ایکبار بی جے پی زیر قیادت نئی حکومت کی تشکیل عمل میں آئی ہے ۔آج صبح جیسے ہی ٹی وی و آن لائن کے ذریعہ بی جے پی ورکرس تک اسکی اطلاع پہنچی ناندیڑضلع بھر میں بی جے پی نے زبردست جشن منایایااور آتش بازی کرکے وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو مبارکباد پیش کی ۔آج صبح ناندیڑشہر کے مہاویرچوک میں بی جے پی بیوپاری اگھاڑی کے پردیش صدر دلیپ کندکرتے کی جانب سے زبردست آتش بازی کی گئی اور پارٹی کارکنان میں میٹھائی تقسیم کی ۔اس موقع پربی جے پی کارپوریٹردلیپ سنہہ راوت‘ یووامہانگر صدر سونو کلیانکر ‘ کیلاش راوتے ‘ششی بھوسیواڑ‘راجوگورے ‘شرد یادو ‘آنند پاوڑے ‘ سنتوش کالواوجھا‘ دھن راج منتری‘سوپنل گنڈاوار ‘ کے علاوہ دیگر بی جے پی کارکنان کثیرتعداد میں موجود تھے ۔انھوں نے وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس اوربی جے پی کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی ۔
ناندیڑ:شبانہ بیگم محمدناصرسمیت کانگریس کے 7نئے ارکان اسٹینڈئنگ کے ممبران
ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کی منجملہ 8 میںسے سات مخلوعہ نشستوںپر کل نئے ارکان انتخاب عمل میں آیا ہے ۔جس میں کانگریس کے امیت سنہہ تہرا ‘ باپوراو گجبھارے ‘ ناگناتھ گڈم ‘ ارپنا نیرلکر ‘ جیوتی رائبولے ‘دیپالی مورے ‘شبانہ بیگم محمدناصر شامل ہیں ۔کل کارپوریشن کے اجلاس عام میں ان سات نئے ارکان کاانتخاب عمل میں آیا ۔بی جے پی کی جانب سے مہانگرصدر پروین سالے اور گروپریت سنگھ سوڈی نے دو علیحدہ ناموں کی سفارش کی تھی لیکن بی جے پی کے کوٹہ میں صرف ایک نشست ہے اسلئے کمشنر نے کہا کہ اصول و ضوابط پر غور کرنے کے بعد اس نشست پرفیصلہ کیا جائے گا۔اسٹیڈئنگ کمیٹی چیرمین فاروق علی خان ‘سابقہ چیرمین مسعوداحمدخان ‘عبدالشمیم عبداللہ ‘ موہنی یونکر ‘عبداللطیف ‘بھانوسنہہ راوت ‘گورمیت سنگھ نواب(تمام کانگریس)اور ویشالی ملند دیشمکھ(بی جے پی) کی دو سالہ معیاد مکمل ہوگئی تھی اسلئے ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں انکی سبکدوش ہورہی ہے ۔اسلئے اصول کے مطابق نئے ارکان کا انتخاب انکی سبکدوشی سے قبل لازمی ہے ۔ بی جے پی نے اپنی واحدنشست کےلئے دو ناموں کی سفارش کی ۔ مہانگر صدر پروین سالے نے سیڈکو کی کارپوریٹراندوتائی گھوگرے کے نام کی سفارش کی جبکہ سابقہ اپوزشن لیڈرگروپریت کور سوڈی نے اپنا ہی نام پیش کیا ۔اسٹینڈئنگ کمیٹی کے نئے ارکان کے انتخاب کے بعد نئے چیرمین کاانتخاب بھی عمل میں آئےگا۔جس پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہے ۔
ناندیڑ:دال مِل کے نام پرحکومت کے 2کروڑ روپے غائب کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)سماج کلیان محکمہ کے معرفت 2کروڑ روپیے منظور کرکے دال پیداوار کارخانہ شروع نہ کرنے پر اکاونٹنٹ نے ادارہ سمیت ادارہ کے ذمہ دار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔اکاونٹنٹ ملند دتاتریہ کد م نے شکایت درج کروائی کہ پانڈورنگ دال پیداوار صنعتی پسماندہ امدادی سوسائٹی لمیٹیڈ تروڑا تعلقہ حدگاوں ضلع ناندیڑ نے سماج کلیان محکمہ کے معرفت سال2013میں دو کروڑ کاقرض منظور کیاگیاتھا ۔ادارہ کی صد ساگربائی اروند واٹھورے ہے اور سیکریٹری راجو بلی رام واٹھورے ہے۔ چھ سال کاوقفہ گزرنے کے باوجود یہاں پردال کی پیداوار شروع نہیں ہوئی ۔دو کروڑ روپے حکومت سے حاصل کئے گئے لیکن اسکی تفصیلات پیش نہیں کی ۔اور آڈیٹ بھی نہیں کیا گیا ۔گزشتہ چھ سالوں کے دوران حکومت کو اسکی کوئی معلومات بھی نہیں دی گئی ۔اس شکایت کے مطابق پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 420اور406کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ااے پی آئی منڈے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
مہاراشٹر کے مفاد کیلئے اجیت پوارکافیصلہ خوش آئند: چکھلی کر
ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ایک ماہ قبل مہاراشٹر کے عوام نے بی جے پی۔شیوسینا مہااگھاڑی کواکثریت دی تھی اسکے باوجود حکومت تشکیل کیلئے شیوسینا نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑدیا جس کی وجہہ سے ریاست میںغیریقینی صورتحال پیداہوگئی اورصدرراج کانفاذ عمل میں آیاتھا ۔ ریاست میںمستحکم حکومت کے قیام اور کسانوں کو مصیبت سے باہر نکالنے کیلئے راشٹروادی کانگریس کے قائد اجیت پوار نے بی جے پی کوتائید کرکے دیویندر پھڑنویس کی قیادت میںدوبارہ ریاست میں حکومت کے قیام کاجوفیصلہ لیا ہے وہ خوش آئند ہے ۔اس طرح کااظہار خیال ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرنے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت تشکیل کیلئے طویل سیاسی بحران پیداہوگیاتھااور صدرراج کانفاذ عمل میں آچکاتھالیکن اجیت پوار کے خوش آئند فیصلے سے ریاست میں مضبوط و مستحکم حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔
عید میلادالنبی کے ضمن میں آج اے ٹی ایم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ
ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز)عیدمیلادالنبی کے پیش نظر ہر سال عطارتنبولی منیار تنظیم(اے ٹی ایم) کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کاانعقا د کیاجاتا ہے ۔امسال بھی 24نومبر بروز اتوار محمد علی روڈ پر خون عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے ۔اس لئے ہر مذہب وطبقہ کے افراد سے اس کارِخیر میں حصہ لینے کی اپیل اے ٹی ایم تنظیم کے ذمہ داران نے کی ہے ۔ اس کیمپ کی صدارت اے ٹی ایم کے صدر حسن علی خان کریںگے ۔