ناندیڑ:25اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) گائے زمرے کے مویشیوں میں گانٹھ کی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صفائی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کر رہی ہے۔ ضلع کے کل 166 متاثرہ دیہاتوں میں اس وقت 1 ہزار 982 گائے مویشی گانٹھ سے متاثر ہیں۔
اب تک 74 مویشی مر چکے ہیں۔ جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ضلع میں متاثرہ موےشیوںکی تعدادمیں مسلسل اضافہ جاری ہے۔انتظامیہ نے متاثرہ گاو¿ں اور پانچ کلومیٹر کے دائرے میں موجود دیگر 822 دیہاتوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ اس وقت 4 لاکھ 19 ہزار 183 پرائمری ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
مردہ مویشیوں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ ضلع میں ویکسین کی وافر مقدار دستیاب ہے اور مویشی پال حضرات ویکسینیشن کے لیے پہل کریں۔اس طرح کی اطلاع ضلعی حیوانات کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم۔ آر رتن پارکھی نے کیا۔