ناندیڑ:15مارچ( ورق تازہ نیوز)گزشتہ دو دنوں کے دوران ناندیڑضلع بھر میں مختلف گٹکھا فروخت کنندگان کے خلاف متعلقہ محکمہ نے کاروائی کرکے لاکھوںروپیوں کاگٹکھا ضبط کیا ہے۔ دھرم آباد پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب 12 مارچ کو دوپہرایک بجے کارے گاو¿ںپھاٹہ پرواقع شوبھم کرانہ دوکان پر چھاپہ مارکرمختلف کمپنیوں کا امتناع عائد کردہ 26ہزار روپے مالیت کاگٹکھا ضبط کیاگیا ۔فوڈ آفیسر سنیل دتاتریہ جنتورکر کی شکایت پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
٭عمری:شہر کے مجلس بلدیہ کے روبر و واقع راج لکشمی کنفیکشنری میں چھاپہ مارکر2900 روپیوں کاگٹکھا ضبط کیاگیا ۔ 11مارچ کو فوڈ سیکوریٹی آفیسر سنیل دتاتریہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس دوکان میں چھاپہ مارا ۔اس وقت دوکان سے مختلف کمپنیوں کاگٹکھا رکھاہواتھا جس کی مالیت 2900 روپے تھی ۔اس معاملے میں دوکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
٭ناندیڑ:شہر کے اتوارہ اور وزیر آباد پولس اسٹیشن حدود کے علاقوں میں فوڈ آفیسرنے چھاپہ مارکر تقریبا ڈھائی لاکھ روپیوں کاگٹکھا ضبط کیا ہے ۔ 14مارچ کودوپہر دو بجے بس اسٹانڈ کے پاس واقع گرین پان مسالہ میںچھاپہ مارا ۔ جہاں پر کئی دنوں سے گٹکھے کی غیر قانونی طریقہ سے فروخت کی جارہی تھی ۔ امیش کاو¿ڑے فوڈ سکوریٹی آفیسرکی رہنمائی میں اس مقام پر چھاپہ مارکر ایک لاکھ 75ہزار340 روپیوں کاگٹکھا ضبط کیاگیا ۔ وزیر آباد پولس نے متعلقہ دوکان کے مالک کے خلاف کاو¿ڑے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس سے قبل فوڈ آفیسر نے قدیم شہر کے دیگلورناکہ پرواقع علی زردہ اسٹور کے خلاف بھی کاروائی کرکے تقریبا45ہزار روپیوں کاگٹکھا ضبط کیا ہے۔ اومیش کاو¿ڑے فوڈ سیکوریٹی آفیسر کی قیادت میں گزشتہ روز صبح ساڑھے گیارہ بجے دیگلورناکہ پر عامرفنکشن ہال کے بازو واقع علی زردہ اسٹور پر چھاپہ مارا جہاں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی گٹکھا ذخیرہ اندوزی کرکے رکھاہواتھا ۔لیکن فوڈ سیکوریٹی ٹیم کو صرف 45ہزر روپیوں کاہی گٹکھا ملا ہے ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں زردہ اسٹور کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔