ناندیڑ:شیرا کے پولس انکاونٹر پرایک نظر

ناندیڑ:4 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز) کل شہر کے سری نگر علاقہ میں میٹروشوز دوکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی تھی اس معاملے میں دو اافراد ملوث تھے ۔ کل شب دیر گئے ایک ملزم اجئے عرف بھوپیا ڈھگے کو پولس نے گرفتار کرلیاتھاجبکہ اسکا ساتھی شیروعرف شیرسنگھ عرف سریندرسنگھ کھیرا عمر24 سال ساکن چکھلواڑی ناندیڑ فرار ہوگیاتھا ۔

۔ تفصیلات کے مطابق کل شب آٹھ بجے شہر کے سری نگر علاقہ میں میٹرو شوز دوکان میں دوافراد داخل ہوئے اس وقت دوکان کے ملازم کو پستول کی دھاک دکھاکر اورخطرناک مجرم رندھا کے نام کہہ کر 70ہزار روپے لوٹ لئے ۔اسکے بعددونوں وہاںسے فرار ہوگئے اور نمسکار چوک کرپرلے بیئر شاپی میں لوٹ مارکرنے کی کوشش شروع کردی وہاں موجود چند نوجوانوں نے اسکی مخالفت کی اسی دوران ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کادستہ گشت پر معمورتھااورانھوںنے ایک مجرم کو پکڑ لیااوردوسرا فرار ہوگیا

۔اجئے عرف بھوپیا راج کمار ڈھگے عمر 21 سال ساکن سیلانی نگر ناندیڑ کی حیثیت سے گرفتار لٹیرے کی شناخت ہوئی۔ اسکے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ۔ آج 4نومبر کو اے پی آئی پنکج شنگارے اور پولس ملازم مادھو ناگرگوجے نے عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے اجئے ڈھگے کو6 نومبرتک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔

firing
میٹرو شوز میں شیرا کے ساتھ ڈکیتی کرنے والااجئے

مفرور نوجوان شیروعرف شیراسنگھ سریندر سنگھ ولد دلبیر سنگھ عرف کالا کھیراعمر 24سال ساکن چکھلواڑی ‘شیتلا مندر کے قریب ناندیڑ نے مسلم سماج کی لڑکی سے شادی کی ہے اور مال ٹیکڑی علاقہ میں قیام پذیرہے ۔ایل سی بی دستہ اے پی آئی پانڈورنگ بھارتی کل سے شیراکی تلاش میں مصروف ہے ۔ آج شام اطلاع ملی کہ شیرا بھوکر پھاٹہ تا بارس گاوں علاقہ میں روپوش ہے ۔اسلئے پولس کادستہ اسکی گرفتاری کیلئے وہاں پہنچا ۔جیسے ہی پولس پہنچے کی اطلاع شیر ا کو ملی اس نے پولس پرفائرئنگ کردی ۔ جس کے جواب میں پولس نے بھی شیراپرفائرئنگ کردی ۔پانڈورنگ بھارتی کی فائرئنگ میں شیرا کی موت ہوگئی ۔ ایس پی سنجے کمار مگر نے اس انکاوئنٹر کی تصدیق کردی ہے ۔رات دیر گئے تک اس معاملے میں پولس کاروائی کاسلسلہ جاری تھا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading