ناندیڑ:شیخ ببلو شیخ کلیم کے قبضہ سے تلوار ضبط

ناندیڑ:ـ30 جولائی ( نمائندہ یقین) اتوارہ پولیس اسٹیشن کے ایک پویس عملدار نے ایک تلوار کے ساتھ نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اس معاملہ میں نوجوان ملزم کو پولیس کسٹڈی میں روانہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس عملدار برسرخدمت ہیں۔

انہوں نے پہلے لوکل کرائم برانچ میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہے۔ ان کا نام ایکناتھ سکھارام موکلے ( بکل نمبر 436) ہے۔ انہوں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قبضہ سے تلوار پکڑی۔ ان کی دی گئی شکایت کے مطابق 29 جولائی کی رات 11.05 بجے انہیں اطلاع ملی کہ عیدگاہ کمان علاقہ میں ایک شخص اپنے ساتھ تلوار لے کر جارہا ہے۔

انہوں نے وہاں جاکر نوجوان کوپکڑ لیا۔ نوجوان کا نام شیخ ببلو شیخ کلیم ( 22 سال، ساکن محبوبیہ کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ) ہے۔ نوجوان کے پاس موجود تلوار کی قیمت پانچ روپئے بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوجوان ملزم کے خلاف انڈین آرمس قانون کی دفعہ 4/25 کے تحت جرم نمبر 229/2023 درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading