ناندیڑ:30 جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) پتّے پر پیسے لگاکر ترٹ نام کا جوا ایک کھیت میں کھیل رہے سات جواریوں کو ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کے قبضہ سے 93 ہزار روپئے کا مالیتی سامان ضبط کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال ٹیکڑی تا شنکر راﺅ چوہان چوک راستہ پر پریتم دھابہ کے عقب میں واقع ایک کھیت میں جوے کااڈہ چل رہا تھا۔
گزشتہ کئی دنوں سے بلا خوف و خطر چل رہے اس جوے کے اڈے کا سراغ ایئرپورٹ پولیس نے لگانے کے بعد وہاں دبش دی۔ اس موقع پر وہاں پیسے لگاکر ترٹ نامی جوا کھیلنے والے سنیل پرتاپ سنگھ ٹھاکر ( ساکن مال ٹیکڑی ناندیڑ)، شیخ رحیم شیخ منان جی ( ساکن واجے گاﺅں)، شیخ امیر شیخ غلام ( ساکن نوری چوک)، شیخ ولد شیخ مدار ( ساکن فاروق نگر)، روشن سریش ہالدے ( ساکن گووند نگر)،
نہرا ( ساکن دیگلور ناکہ)، سکندر ( ساکن مال ٹیکڑی )، ان سات جواریوں کو حراست میں لیا ہے۔ اور ان کے قبضہ سے 93 ہزار روپئے کا مالیتی سامان ضبط کیا ہے۔