ناندیڑ:شیخ آصف پرخنجرسے جان لیواحملہ

ناندیڑ:5 1جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے سیڈکو میں دو افراد میں ہورہے جھگڑ ے کورفع دفع کرنے کیلئے ثالثی کرنے والے نوجوان پر ہی خنجر سے حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی یہ واقعہ 12جون کو رونماہواتھا ۔ فریادی شیخ آصف شیخ بابوعمر 21سال ساکن جمعرات بازار شنکر نگر سیڈکو ناندیڑنے شکایت درج کروائی کہ 12 جون کو صبح آٹھ بجے اندراگاندھی کالج سیڈکو کے سامنے وہ اپنے دوست کے ہمراہ ڈی جے کی دوکان کے روبرو سے جارہے تھے اس وقت فریادی کے دوست یوگیش وانگے کودوسرے نوجوان کے درمیان جھگڑا چل رہاتھاا اسلئے آصف اور انکے دوست مہندر گاولی نے جھگڑا رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن اُنھیں گالی گلوچ کرکے جان سے مارنے کے مقصد سے ملزم نے انکی گردن پرخنجر سے وار کیالیکن فریادی حملہ س بچ گئے اورخنجرانکے ہاتھ پر لگا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔دیہی پولس نے فریادی شیخ آصف کی شکایت پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307‘323‘504‘34 کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ پی ایس آئی کھیرے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading