ناندیڑشہر میں کورونا کی وباءکاقہر جاری ‘آج6 ستمبر کو ضلع بھر میں7 اموات

ناندیڑ:6ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا انفکشن کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کی بہ نسبت آج مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے البتہ مہلوکین کی تعداد میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔

آج 6 ستمبر کوشام ساڑھے پانچ بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں سات کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے ۔جس میں دت نگر کنوٹ‘60سالہ مرد‘ تلے گاوں تعلقہ حدگاوں 50سالہ خاتون ‘وینکٹیش نگر قندہار85سالہ مرد ‘ نیپانی ساور گاوں تعلقہ قندہار کی 70سالہ خاتون ‘ تتھاگت نگر ناندیڑ کا57سالہ شخص‘وزیر آباد ناندیڑ کا49سالہ شخص اور مدکھیڑ کے شکارا دیہات کا 70سالہ شخص شامل ہے ۔

آج موصولہ 1243رپورٹس میں سے 842 افراد کی رپورٹ نیگیٹورہی اور 328 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔آج بھی ناندیڑ شہر میں متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ یعنی 146 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ملھیڑ تعلقہ میں سب سے زیادہ 67 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ جبکہ آج 208 مریضوں کوصحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ کردیاگیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading