ناندیڑشہرمیں تیزی سے کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ‘ آج بھی نئے معاملات بڑھ گئے

ناندیڑ:4ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں مسلسل ایک ہفتہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب اموات میں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ آج 4ستمبر کو بھی 6 کورونا متاثرین فوت ہوئے ہیں ۔ا ب تک ضلع میں مہلوکین کی تعداد 257 ہوچکی ہے ۔

آج کے چھ مہلوکین میں ناٹکر گلی دیگلور کا 46سالہ شخص ‘ وینائیک نگرناندیڑکا61سالہ شخص‘ وشنوپوری ناندیڑ کا 70سالہ شخص‘ پیلی گرنی علاقہ ناندیڑ کا 72سالہ شخص ‘ لوکھنڈ واڑی کنوٹ کا 50سالہ شخص اور گنراج پلازہ ناندیڑ کا 56سالہ شخص شامل ہے ۔

آج ناندیڑضلع میں 1381 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 966 رپورٹس نیگیٹورہے اور 362افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ اس طرح اب تک ضلع بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8212 ہوگئی ہے ۔ آج ناندیڑشہر میں 165کورونا کے مریض ملے ہیں جبکہ دیگر متاثرین کا تعلق ضلع کے مختلف تعلقہ جات اور پڑوسی اضلاع سے بھی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading