ناندیڑ:17۔ مارچ۔(ورق تازہ نیوز)کورونا مرض کے باعث ضلع انتظامیہ نے شہر کے شادی خانوں‘منگل کاریالیوں اورفنکشن ہال کو 31مارچ تک بند کردیا ہے ۔اس کاروائی سے شادیوں کے پروگرام ٹھپ پڑ گئے ہیں ۔ جن افراد نے 16تا31مارچ کے درمیان شادی خانوں کو بُک کروایاتھا وہ کافی پریشان ہیں ۔
شادیوں کی تواریخ میں تبدیلی کی جارہی ہے اورشادی خانوں کے مالکان سے کہا جارہا ہے کہ وہ اس کی رقم واپس کرنے کے بجائے آئندہ تاریخ میں شادی خانہ فنکشن ہال بُک کریں لیکن کچھ مالکان اس سے انکارکررہے ہیں ایسی شکایات بھی ہیں۔
24ہزارقیدیوں کی ضمانت پررہائی کاامکان
ممبئی۔17۔ مارچ۔مہاراشٹر کے جیلوں میں قیدی معمولی جرائم میں ملوث 24ہزار قیدیوں کی جلد رہائی کے امکانات ہیں۔ محکمہ قانون و انصاف کے بموجب کورونا مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلئے قیدیوں کورہا کرنے کےلئے اُن کی ضمانت منظور کی جائے۔