ناندیڑ:سڑک حادثہ میں 2نوجوانوں کی موت

ناندیڑ :(ورق تازہ نیوز)بر: کل رات تقریباً 11 بجے کے قریب بارس گاؤں پاٹی کے پاس قومی شاہراہ نمبر 61 پر پیش آئے ایک بھیانک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موٹر سائیکل پر سوار یہ دونوں نوجوان تیز رفتاری کے دوران گاڑی پر قابو کھو بیٹھے اور پیچھے سے ایک کھڑے ہوئے ٹرک میں ٹکرا گئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ 13؍ ستمبر کی رات 11 بجے اس وقت پیش آیا جب بغیر نمبر کی ایک موٹر سائیکل بارس گاؤں پاٹی کے قریب قومی شاہراہ نمبر 61 پر جارہے تھی۔ اچانک موٹر سائیکل سوار کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ سیمینٹ سے بھری ہوئی ٹرک (نمبر GJ-02 XX 6499) سے پیچھے سے جاٹکرایا۔ یہ موٹر سائیکل بھوکر سے بھوکرپھاٹا کی طرف جارہی تھی جبکہ ٹرک شاہراہ پر کھڑا تھا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مہلوکین کی شناخت راہول سُریش بھنڈارے (عمر 21، ساکن پمپل کھیڑا تعلقہ حدگاؤں) اور ابھیشیک نرائن گاڑے (عمر 21، ساکن پوٹا تعلقہ حمایت نگر ضلع ناندیڑ) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔بارڈ ہائی وے سیفٹی ٹیم کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ڈھولے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گنی، پولیس اہلکار بالاجی ہنگنکر اور کندرے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے لیکن تب تک دونوں نوجوان دم توڑ چکے تھے۔

حادثے کے باعث متاثرہ ٹریفک کو پولیس نے قابو میں کر کے راستہ بحال کیا۔ اس معاملے کی مزید کارروائی اردھاپور پولیس کے سپرد کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading