ناندیڑ:ساتویں جماعت کی طالبہ کا جنسی استحصال‘دواساتذہ ‘صدرمدرس سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:18۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شنکرنگر تعلقہ بلولی کے شری سائی بابا پرائمری اسکول کی نابالغ طالبہ کا جنسی استحصال کرنے کے معاملے میں پانچ افراد کے خلاف رام تیرتھ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔فی الحال پانچوں ملزمین فرار ہے۔ معاملے کی تفتیش ڈی واے ایس پی بلولی سدیشور دھمال کررہے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق شری سائی بابا پرائمری اسکول شنکر نگر تعلقہ بلولی کے معلم راجولے اور رسول سید مل کر جماعت ساتویں کی نابالغ طالبہ کو اسکول کے ثقافتی پروگرام کیلئے ڈانس کا ویڈیو دیکھانے کے بہانے اسکول کے کمرے میں لے گئے اور وہاں فحش ویڈیو اور تصویریں دکھاکر نازیبا حرکت کی ۔

اس معاملے کا انکشاف 17جنوری کو صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا ۔اگر اس بارے میںکسی کوکچھ بتایا گیا تو انجام بہت بُر ا ہوگا یہ کہہ کر اسکی والدہ سے بانڈ تحریر کروایاتھا۔لیکن متاثرہ طالبہ کی والدہ نرمدا دیوی ویلا س واگھمارے عمر35سال کی شکایت پر سید رسول ‘ راجولے سر ‘(دونوںا ساتذہ) اوراسکول کے صدرمدرس پاٹل ‘ لکچرر شیڑکے کے علاوہ اسکول میں کھاناپکانے والی شیوناری سریکھا بائی بنسوڑے کے خلاف جنسی استحصال کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش ڈی واے ایس پی سدیشور دھمال کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading