ناندیڑ:19ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)مورخہ 20ڈسمبر کو شام ساڑھے چاربجے نندی گرام ایکسپریس سے مولانا غلام رسول بلیاوی(ایم ایل سی پٹنہ) و سابقہ رکن راجیہ سبھا ایک مذہبی پروگرام میںشرکت کیلئے نائیگاو¿ں تشریف لارہے ہیں ۔اس ضمن میں انکی ناندیڑ آمد پرسنی حنفی مرکزی دارالافتا و دارلقضاءناندیڑ ‘مال ٹیکڑی روڈنزد حیدرگارڈن کی جانب سے اسی مقام پر مفتی وقاضی دارالافتا والقضا مفتی محمد مرتضیٰ رضوی مصباحی انھیںاستقبالیہ پیش کریں گے اور کچھ وقفہ کے لئے ادارہ شرعیہ پٹنہ اور سنی حنفی مرکزی دارالافتا¾ و دار القضاءناندیڑ کے طریقہ کارپر تبادلہ خیال کے بعد نائیگاو¿ں کےلئے روانہ ہوجائیں گے ۔جہاںآپ کاعظیم الشان خطاب نایاب ہوگا ۔ملاقات کے خواہشمند حضرات شام پانچ بجے سنی حنفی مرکزی دارالافتا و دارالقضاء‘مال ٹیکڑی روڈ نزد حیدرگارڈن تشریف لاکر ملاقات کرسکتے ہیں۔