ناندیڑ:نابالغ کی عصمت ریزی ‘نوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:31جنوری(ورق تازہ نیوز)پندرہ سالہ لڑکی کو لوہا لے جاکراسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے19سالہ نوجوان کو دوسرے ایڈیشنل سیشن جج کے این گوتم نے ایک یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیا۔10جنوری کوناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں ایک اسکول میں زیرتعلیم پندرہ سال کی لڑکی اپنی سہیلیوں کے ساتھ اسکول کے قریب کھڑی تھی .

اس وقت بغیر نمبر کی موٹرسائیکل لے کرگنگادھر بھگوان مساڑے عمر 19 سال ساکن سالے گاوں تعلقہ نائیگاوں آیا اور کل 11جنوری کو تمہاری سالگرہ ہے اسلئے تحفہ دینے کابہانہ کرکے لڑکی کو گاڑی پرسوارکرکے بازار کی سمت لے گیالیکن بازار میں گاڑی روکے بغیر میٹھی میٹھی باتیں کرکے مال ٹیکڑی لے گیااورشام کولوہا کے لاج میں جعلی نام پردر ج کرواکر روم بُک کرلیااور پھر رات میں اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔

دوسرے دن 11جنوری کو اسے موٹرسائیکل پر سوار کرکے بھوکرکے راستے راہیر گاوں لے گیااوروہاں چھوڑدیا۔اسکے بعد لڑکی اپنے گھرواپس آگئی ۔اور والدین کواس بات سے واقف کروایا ۔نوجوان کے خلاف 13جنوری کو شکایت درج کروائی گئی ۔پولس نے لڑکی کامیڈیکل کروایااور 15 جنوری کوجج کے روبروبیان درج کروایا ۔اس معاملے کی تفتیش اے پی آئی سانگڑے نے گنگادھر کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا اور 31جنوری کوعدالت میںپیش کیا ۔جج اے این گوتم نے مساڑے کو ایک یوم یعنی یکم فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے ۔اسکی تحویل سے موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading