ناندیڑ:راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر گورٹھیکر بی جے پی کی راہ پر گامزن؟

ناندیڑ:9جون ۔( ورق تازہ نیوز) بی جے پی کے ناندیڑ ضلع کے نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر کے استقبالیہ پروگرام ضلع بھر میں منعقد کئے جارہے ہیں لیکن نائیگاوںتعلقہ میں گزشتہ روز منعقدہ استقبالیہ تقریب میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر باپوصاحب گورٹھیکر نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب میں ریاستی وزیر چندرکانت پاٹل بھی موجود تھے ۔اسٹیج پر گورٹھیکر انکے بازو براجمان تھے۔اس تقریب میں انکی شرکت سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ گورٹھیکر بی جے پی کی راہ پرگامزن ہے اور جلد ہی پارٹی میںشمولیت بھی اختیارکرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو نائیگاوں حلقہ لوک سبھا سے کانگریس امیدوار سے زیادہ ووٹ ملے ہیں اور ایسی بھی بحث ہے کہ گورٹھیکر کی مہربانی سے ہی پرتاپ پاٹل کو اتنے زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔اس کے علاوہ کامیابی کے فوراً بعد چکھلی کر نے باپوصاحب سے ملاقات کرکے انکا آشیرواد بھی لیاتھا ۔اس لئے ضلع میں نئے سیاسی محاذ کی بحث چل رہی تھی ۔ لیکن اب کڑکا دیہات میں پرتاپ پاٹل کے استقبالیہ تقریب میں گورٹھیکر کی شرکت سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ بی جے پی کا دامن تھام رہے ہیں ۔ دریں اثناءاین سی پی کے سابقہ رکن اسمبلی شنکر انا ڈھونڈگے نے پارٹی سے مطالبہ کیا کہ گورٹھیکر کو فی الفور ضلع صدر کے عہدہ سے برطرف کیاجائے ۔انھوں نے این سی پی پردیش صدر جینت پاٹل کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں گورٹھیکر کی بی جے پی سے قربت کاذکرکرتے ہوئے انکی پروگرام میں شرکت سے واقف کروایا ہے اور ضلع صدر کے عہدہ سے گورٹھیکر کو فی الفو ر برطر ف کرنے کامطالبہ کیا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading