ناندیڑ:9جون ۔( ورق تازہ نیوز) مانسون ہفتہ کے دن کیرالا میںداخل ہوگیاہے اور اندرون چار یوم مانسون مراٹھواڑ ہ میں بھی داخل ہوجائے گا۔جبکہ ناندیڑ کے درجہ حرارت میںدو دنوں سے کمی آگئی ہے ۔جس کی وجہہ سے شدت کی دھوپ سے عوام کو راحت ملی ۔لیکن مانسون کی بارش کے بعد ہی عوام کو صحیح معنوں میں اطمینان ملے گا۔ امسال مانسون ایک ہفتہ تاخیرسے کیرالا میںداخل ہوا ہے ۔ جس کی وجہہ سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش تاخیر سے ہوگی لیکن گزشتہ تین ہفتوں سے گرمی کی شدت و درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا ۔لیکن اب مانسون کیرلا میں داخل ہوگیا ہے۔ اسلئے آئندہ چار دنوںمیں مراٹھواڑہ میں بھی داخل ہوگا اوراچھی بارش ہوگی ۔ناندیڑ کادرجہ حرارت پورے اپریل ماہ میں 40ڈگری سے نیچے ریکارڈ نہیں ہوا لیکن اب دو دنوںسے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور درجہ حرارت 40 کے قریب پہنچ گیا ہے ۔یہ سب مانسون کے آثار ہیںں ۔ اسلئے عوام کو جلد ہی شدت کی گرمی سے راحت ملنے والی ہے ۔